بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ چہرہ ڈھانپنے پر بھی پابندی
کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں امن و امان اور عوامی تحفظ کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے اسلحہ کی نمائش، عوامی مقامات پر پانچ یا زائد افراد کے اجتماع اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد کردی۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے جاری حکم نامے کے مطابق پابندیاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی اور 30 روز تک جاری رہیں گی جنہیں مجاز اتھارٹی قانون کے مطابق واپس، تبدیل یا توسیع دے سکتی ہے ۔حکم نامے کے تحت عوامی مقامات پر کسی بھی قسم کے ہتھیار کی نمائش، ساتھ رکھنے یا استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے ، تاہم قانون کے تحت خصوصی طور پر مجاز افراد یا مقامات اس پابندی سے مستثنٰی ہوں گے اسی طرح عوامی مقامات پر پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع، دھرنوں، جلوسوں، ریلیوں، مظاہروں اور دیگر اسی نوعیت کے اجتماعات پر بھی پابندی عائد کردی گئی ۔حکم نامے میں عوامی مقامات پر نقاب، ماسک یا کسی بھی ایسے ذریعے سے چہرہ ڈھانپنے یا چھپانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جس سے کسی شخص کی شناخت ممکن نہ رہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments