جڑواں شہروں میں بارش،ژالہ باری،گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

جڑواں شہروں میں بارش،ژالہ  باری،گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

اسلام آباد،بٹگرام،شانگلہ(فوزیہ علی،نیوز ایجنسیاں)جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ،ژالہ باری ،بعض گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ، بٹگرام میں 2بچے جاں بحق،15 مکانات تباہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ،اسلام آبادمیں سہ پہرکے بعداچانک سیاہ بادل چھاگئے اورتیزہوائیں چلنے لگیں جس سے موسم خوشگوارہوگیا ،اس دوران مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اورکہیں گرج چمک کیساتھ تیزبارش ہوئی اوربعض مقامات پراولے بھی پڑے ،جس سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ،محکمہ موسمیات نے آج بھی اسلام آباد اور گرد و نواح میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے ، حالیہ بارش سے درجہ حرارت میں کافی کمی متوقع ہے ۔ادھر ضلع بٹگرام کی تحصیل الائی کے علاقے کنڈ میں طوفانی بارش اور مقامی پہاڑی نالے میں اچانک آنے والے سیلاب سے دو بچے جاں بحق ہو گئے ، 15 مکانات تباہ ہوگئے۔ سیلابی سے متعدد دکانوں اور مکانات کو نقصان پہنچا۔ 5 سالہ بچہ جاں بحق ہوا اور 7سالہ بچی برساتی نالے میں بہہ گئی۔شانگلہ سمیت مضافاتی علاقوں میں موسلادھار بارش سے شاہراہ قراقرم بشام کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہوگئی۔ مین شاہراہ بحالی آپریشن جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...