سنگجانی جلسہ کیس : اسد قیصرکی عبوری ضمانت کی درخواست خارج

سنگجانی جلسہ کیس : اسد قیصرکی عبوری ضمانت کی درخواست خارج

حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر اسد قیصر کے دستخط بھی نہیں،جج طاہرعباس سپرا پولیس حکام کی ہراساں نہ کرنیکی یقین دہانی پرپی ٹی آئی رہنمائوں کی درخواست نمٹادی گئی

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سنگجانی جلسہ کیس میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست خارج کردی۔ دوران سماعت عائشہ خالد ایڈووکیٹ نے اسد قیصر کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ، فاضل جج نے کہا اسد قیصر آخری دفعہ فروری میں عدالت پیش ہوئے تھے ،حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر اسد قیصر کے دستخط بھی نہیں،عدالت نے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی۔ ادھراسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے پی ٹی آئی رہنماؤں ملک عامر، شعیب شاہین اور دیگر کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس میں پولیس حکام کی یقین دہانی پر درخواست نمٹادی۔ مزیدبرآں پی ٹی آئی لانگ مارچ سے قبل گرفتاری اور نظر بندی کے معاملہ میں پی ٹی آئی کے ایم این ایز نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا،عادل بازئی اور داوڑ کنڈی کے وکلاء بابر اعوان اور مرتضیٰ طوری کے ذریعے الگ الگ درخواستیں دائر کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...