مومنہ اقبال کی ثاقب چدھڑ کی ٹیکس ریٹرن کی جانچ کیلئے درخواست

مومنہ اقبال کی ثاقب چدھڑ کی ٹیکس ریٹرن کی جانچ کیلئے درخواست

ایم پی اے نے 18کروڑ کی گاڑی،کروڑوں روپے دینے کا دعویٰ کیا ہے ،اداکارہ ہائیکورٹ کی چیف کمشنر ایف بی آر فیصل آباد کو درخواست پر فیصلہ کر نیکی ہدایت

لاہور (کورٹ رپورٹر)اداکارہ مومنہ اقبال نے لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے انکم ٹیکس ریٹرن کی جانچ پڑتال کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ،جسٹس حسن نواز مخدوم نے مومنہ اقبال کی درخواست پر حکم جاری کیا۔مومنہ اقبال نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ایم پی اے ثاقب چدھڑ نے مومنہ اقبال کو اٹھارہ کروڑ کی گاڑی دینے کا دعوی ٰ کیا، ثاقب چدھڑ مومنہ کو کروڑوں روپے کی رقم دینے کا دعوی ٰ بھی کرچکے ہیں، عدالت چیف کمشنر  فیصل آباد کو ثاقب چڈھر کے ٹیکس ریٹرنز کی جانچ پڑتال کا حکم دے ،عدالت نے چیف کمشنر ایف بی آر فیصل آباد کو درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...