ہمیں جیلوں میں ڈالنے سے تحریک ختم نہیں ہوگی ،شوکت یوسفزئی
حکومت غلط فہمی میں نہ رہے ، سیاسی سوچ رکھے ، ڈائیلاگ ہی آخری حل ہے لوگ نہیں نکلیں گے تو اتنی تیاری کیوں؟ ’’دنیا مہربخاری کیساتھ‘‘ میں گفتگو
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ تمام کارکنوں کو اجلاس میں پر امن رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ،27 ستمبر کو ہر صورت لانگ مارچ ہو گا، تمام ایم پی ایز،ایم این ایز کو کہا گیا ہے کہ اپنے حلقوں میں جائیں، ورکروں کو متحرک کریں، سب کو بتائیں یہ احتجاج ہوگا ،پرامن ہو گا،پروگرام’’دنیا مہربخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ حکومت پراپیگنڈا کررہی ہے کہ ان کے ساتھ دہشت گرد آرہے ہیں،کبھی وزرا کہتے ہیں یہ اپنے ساتھ اسلحہ، غلیل لا رہے ہیں، یہ سارا پراپیگنڈا ہے ،حکومت یہ سمجھتی ہے کہ ہم لوگوں کو ماریں گے یا جیلوں میں بند کردیں گے تو تحریکیں ختم ہوجائیں گی ،تحریک ختم نہیں ہوگی ، حکومت غلط فہمی میں نہ رہے ، سیاسی سوچ رکھے ،سیاسی بات کرے ، مذاکرات کی طر ف جائے ، ڈائیلاگ ہی آخری حل ہے ،مزید کہا کہ لانگ مارچ کو 10 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی،ناصر عباس سے متعلق غلط باتیں کی جارہی ہیں، اب حکومت رابطے نہیں کررہی ،دھمکیاں دے رہی ہے ،ابھی لانگ مارچ میں دو دن باقی ہیں، آگے دیکھتے ہیں حکومت کی دھمکیاں کتنا کام آتی ہیں،حکومت کہتی ہے کہ لوگ نہیں نکلیں گے تو اتنی تیاری کیوں ہے ، سوال یہ ہے پھر حکومت نے 50ہزار پولیس کیوں بلائی ہے ؟،رینجرز کو کیوں تعینات کیاجارہا ہے ؟، پھر جگہ جگہ کنٹیرز لگانے کی کیوں ضرورت ہے ؟ عدالت نے کہا تھا کہ راستے بند نہ ہوں،حکومت نے تو سکول بھی بند کرد ئیے ہیں، عدالت کو نوٹس لینا چاہئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments