این اے 168ضمنی انتخاب کے دوران قانون توڑنے پر دو سال تک قید ہوگی:الیکشن کمیشن
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)الیکشن کمیشن پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 168 (بہاولپور-V) کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے لیے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق قانونی شقوں کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کے خلاف کارروائی کی جائے گی، قانون توڑنے والوں کو دو سال تک قید، ایک لاکھ روپے تک جرمانہ، یا یہ دونوں سزائیں بیک وقت دی جا سکتی ہیں، حلقہ این اے 168 بہاولپور-5 میں انتخابی مہم آج رات 12 بجے باضابطہ طور پر ختم ہو جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments