زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر اضافہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، اضافے کے بعد سٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 40 کروڑ 3 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر ہیں، سٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کے ذخائر کو ملا کر ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 26 ارب 81 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments