فائر سیفٹی قوانین کا عدم نفاذ، حکومت کو جواب کیلئے مہلت

فائر سیفٹی قوانین کا عدم نفاذ، حکومت کو جواب کیلئے مہلت

خوددورہ کیا،سیشن کورٹ میں فائر سیفٹی سسٹم چل رہا :چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بخشی خانہ میں کمی:وکیل،انتظامی جج سے کہیں وزارت نے تونہیں کرنا:جسٹس ڈوگر

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے وفاقی دارالحکومت میں فائر سیفٹی قوانین کے عدم نفاذ کے خلاف دائر آئینی درخواست میں حکومت اور اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کی جواب کے لیے مہلت کی استدعا منظور کرلی، ملک نوید عاشق اعوان کی درخواست پر سماعت کے دوران ایڈووکیٹ افراسیاب رانا نے موقف اختیار کیاکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ایسٹ اور ویسٹ میں بھی فائر سیفٹی قوانین کے نفاذ کا حکم دیا جائے۔

چیف جسٹس نے کہا سیشن کورٹ میں توفائر سیفٹی قوانین کے نفاذ کا سارا سسٹم چل رہا ہے میں نے خود دورہ کیا ہے ،وہاں کیمرے ، سیفٹی قوانین ، سائرن سب اچھا کام کر رہا ہے ،ون کنٹرول پر سارے دروازے کھل جاتے ہیں، وکیل نے کہا سیشن کورٹ انتظامی بلاک بخشی خانے کے پاس کمی ہے وہاں پر سیفٹی کیمرے اور دیگر چیزیں پوری نہیں، چیف جسٹس نے کہا پھر آپ وہاں کے انتظامی جج سے کہیں وہ کردینگے ، وزارت صحت نے تو نہیں کرنا، بعدازاں سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...