کورنگی فشریز ہاربر 100ا یکڑ پر میری کلچرا سٹیٹ کے قیام کا منصوبہ
برآمدات میں اضا فہ ، ترقی، ساحلی علاقوں میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا فش فارمنگ ،پراسیسنگ ویلیو ایڈیشن کی جدید سہولیات فراہم کی جائینگی ،جنید انور
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) کورنگی فشریز ہاربر پر میری کلچرا سٹیٹ کا منصوبہ بلیو اکانومی کے فروغ کی جانب اہم اقدام قرار دیا جا رہا ہے ۔ وفاقی وزیرِ بحری امور محمد جنید انور چودھری نے کورنگی فشریز ہاربر پر 100ایکڑ پر محیط میری کلچر انویسٹمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ اسٹیٹ قائم کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے ۔کورنگی فشریز ہاربر کراچی میں ماہی گیری اور فشریز سے متعلق سرگرمیوں کے لیے ایک اہم بندرگاہ کے طور پر کام کر رہا ہے۔
مجوزہ میری کلچر اسٹیٹ میں فش فارمنگ، ہیچریز، تحقیق، پراسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن کی جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی ،منصوبے میں 30 ایکڑ پر میری کلچر زون، 20 ایکڑ پر ہیچری زون، 20 ایکڑ پر ایکوا ریسرچ پارک اور 20 ایکڑ پر کمرشل ڈسٹرکٹ قائم کرنے کی تجویز ہے ،میری کلچر اسٹیٹ میں کولڈ چین، کمرشل سہولیات، جدید انفراسٹرکچر اور پائیدار ترقی کے نظام بھی قائم کیے جائیں گے ، اس سے فشریز کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے ، برآمدات بڑھانے ساحلی علاقوں میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ ملے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments