سڑکیں بند ہونے پر پٹرول، ڈیزل بذریعہ ٹرین سپلائی کرنیکا فیصلہ

سڑکیں بند ہونے پر پٹرول، ڈیزل بذریعہ ٹرین سپلائی کرنیکا فیصلہ

اوگرا نے کنٹرول روم قائم کردیا، پی ایس او کو بھی پیشگی انتظامات کرنیکی ہدایت

اسلام آباد (دنیا نیوز)ملک میں احتجاج کے پیش نظر سڑکوں کی بندش کے پیش نظر وزارت پٹرولیم پٹرول اور ڈیزل کی بلا تعطل فراہمی کیلئے متحرک ہو گئی، سڑکوں کی بندش کی صورت میں پاکستان ریلوے کو بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وزارت پٹرولیم کے مطابق پاکستان ریلوے سڑکوں کی بندش کی صورت میں ڈیزل کی ترسیل کیلئے زیادہ سے زیادہ ریل کی بوگیاں فراہم کرے گا۔ ایڈیشنل سیکرٹری ریلوے کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پختونخوا میں سپلائی کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں پٹرولیم مصنوعات کی مسلسل دستیابی کیلئے اوگرا کا خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ پی ایس او کو ڈپوؤں پر وافر مقدار میں ایندھن کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے پیشگی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ پی ایس او کا کہنا ہے کہ ممکنہ تعطل کے پیش نظر اہم ڈپوؤں پر اضافی پٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ پہلے ہی کرلیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے ہدایت کی ہے کہ امن و امان کی صورتحال یا سڑکوں کی بندش کی صورت میں پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل متاثر نہ ہونے دی جائے ۔ متعلقہ ادارے پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل اور سپلائی کیلئے پیشگی انتظامات یقینی بنائیں، اٹک ریفائنری کو خام تیل کی مسلسل فراہمی اور تیار مصنوعات کی ترسیل یقینی بنانے کے اقدامات کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...