انٹرنیٹ معطلی کی درخواست نہیں آئی،کوشش کرینگے بندش کادائرہ محدود ہو:وفاقی وزیر آئی ٹی

 انٹرنیٹ معطلی کی درخواست  نہیں آئی،کوشش کرینگے بندش  کادائرہ محدود ہو:وفاقی وزیر آئی ٹی

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے جب تک وزارت داخلہ کی جانب سے باقاعدہ یا سرکاری طور پر رابطہ نہیں کیا جاتا سروسز کی معطلی یا ریگولیشن کی کوئی درخواست پیش نہیں کی جا سکتی۔

 فی الحال پی ٹی اے کو ایسی کوئی رسمی درخواست یا ہدایت موصول نہیں ہوئی تاہم اگر مستقبل میں کوئی اقدام کرنا پڑا تو کوشش کی جائے گی کہ سروس معطلی کم سے کم اور مخصوص علاقوں (ہائیپر لوکلائزڈ) تک محدود رکھی جائے تاکہ عام شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت میسر رہے اور بندش کا دائرہ کار محدود ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...