پی ٹی آئی مارچ مؤخر کرے ، پھر مذاکرات ہونگے : رانا ثنا
بیک ڈور رابطے جاری، عملی طور پر مارچ نہیں ہوگا:مشیر وزیراعظم سڑکیں کھلی ہیں،کنٹینرز کو حفاظتی اقدامات کے طور پر رکھا :گفتگو
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت سے بیک ڈور رابطے اب بھی ہیں، لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے ، لانگ مارچ سے متعلق صرف بیانات د ئیے جارہے ہیں، عملی طورپرمارچ نہیں ہوگا۔ ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ شہر میں کنٹینرز کو حفاظتی اقدامات کے طور پر رکھا گیا ہے، کنٹینرزسڑک کنارے پڑے ہیں ، سڑکیں کھلی ہوئی ہیں ،اسلام آباد میں کسی کو بھی چڑھ دوڑنے کی اجازت نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments