ن لیگ کے نجیب نقی 32 ووٹ لیکر آزاد کشمیر کے صدر منتخب
مدمقابل لطیف اکبر نے 13ووٹ حاصل کئے ، نو منتخب صدر نے حلف اٹھالیا
مظفرآباد (محمد اسلم میر)مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر محمد نجیب نقی 32 ووٹ لیکر آزاد جموں کشمیر کے 23 ویں صدرمنتخب ہوگئے، ان کے مدمقابل پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چودھری لطیف اکبر نے 13 ووٹ حاصل کئے ، صدارتی انتخاب کے لئے پولنگ قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ میں ہوئی، ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے پر نجیب نقی کی کامیابی کا اعلان کیا گیا، 46 رکنی ایوان میں سپیکر چودھری طارق فاروق نے بھی ووٹ کاسٹ کیا، پیپلزپارٹی کے چودھری قاسم مجید کی عدم موجودگی کے باعث ان کا ووٹ کاسٹ نہ ہوسکا ، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان نے صدر آزاد کشمیر کے انتخاب کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا ،بعد ازاں ڈاکٹر نجیب نقی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ، چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم نے ایوان صدر میں منعقدہ پروقار تقریب میں ان سے حلف لیا ، تقریب میں وزیراعظم افتخار گیلانی، وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام، وفاقی وزیر طارق فضل ، رانا ثنا اللہ دیگر شخصیات نے شرکت کی ،حلف برداری کے بعد صدر آزاد کشمیر کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ، وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلمُ لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے نجیب نقی کو مبارکباد دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments