پاکستان، پولینڈ میں جوہری تابکاری کے تحفظ بارے ایم او یو پر دستخط

پاکستان، پولینڈ میں جوہری تابکاری کے تحفظ بارے ایم او یو پر دستخط

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی (پی این آر اے) اور پولینڈ کی نیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (این اے ای اے) نے جوہری و تابکاری کے تحفظ کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایم او یو پر دستخط کیے ہیں۔۔۔

 جس کے تحت پاکستان اور پولینڈ کے درمیان ریگولیٹری تعاون کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔ آئی اے ای اے کے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ تقریب میں پی این آر اے کی جانب سے ممبر (ایگزیکٹو) شاہد رشید جبکہ پولینڈ کی جانب سے قومی جوہری توانائی ایجنسی کے صدر آندریج گواووسکی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ۔ مفاہمتی یادداشت کے تحت باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا، جن میں جوہری تحفظ اور تابکاری کا تحفظ، ریگولیٹری فریم ورک کی تیاری اور اسے مزید مؤثر بنانا، ریگولیٹری جائزہ و تشخیص، تحقیق و ترقی اور دونوں اداروں کے درمیان پیشہ ورانہ و ریگولیٹری تجربات کا تبادلہ شامل ہے ۔ پی این آر اے کے ممبر (ایگزیکٹو) شاہد رشید نے کہا کہ یہ مفاہمتی یادداشت PNRA اور NAEA کے درمیان ریگولیٹری تعاون کو نئی جہت دینے کے ساتھ ساتھ جوہری و تابکاری کے تحفظ کے شعبوں میں علم، مہارت اور تجربات کے تبادلے کو فروغ دے گی ۔پولینڈ کی نیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے صدر آندریج گواووسکی نے کہا اس سے پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے دیگر ممالک کے جوہری ریگولیٹری اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون کے دائرہ کار میں مزید وسعت آئے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...