فیصل آباد صنعت کی بجائے رئیل اسٹیٹ کا شہر بنتا جا رہا : احسن اقبال
بیوروکریسی کا رویہ انگریز دور والا ، تبدیل کرنے کی ضرورت:چیمبر آف کامرس میں خطاب
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے بیوروکریسی کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں صنعت چلانا مشکل جبکہ ہاؤسنگ سوسائٹی بنانا آسان ہو گیا ہے، فیصل آباد صنعتی شہر کے بجائے رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کا شہر بنتا جا رہا ہے ، حکومت اس نظام کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بزنس ایکسیلنس ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں بیوروکریسی کا رویہ انگریز دور والا ہے جسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہمیں بھوکے اور ان پڑھ بچوں کی فوج تیار کرنی ہے یا صحت مند اور تعلیم یافتہ نسل کو آگے بڑھانا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments