نوجوان اخبارات کے مطالعے کی عادت اپنائیں : صدر، وزیر اعظم

نوجوان اخبارات کے مطالعے کی عادت اپنائیں : صدر، وزیر اعظم

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،نامہ نگار)صدر مملکت اور وزیر اعظم نے قومی یومِ اخبار بینی کے موقع پر اپنے پیغامات میں کہا نوجوان اخبارات کے مطالعہ کو اپنی عادت بنائیں۔

صدر آصف علی زرداری نے نوجوانوں کو اخبارات کے مطالعہ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام میں اخبارات کا غیر جانبدارانہ اور متوازن کردار قابل قدر ہے، توقع ہے کہ اخبارات کے ایڈیٹوریل بورڈز سماجی و اقتصادی، مذہبی اور سیاسی مسائل کے ساتھ ساتھ خارجہ پالیسی پر مناسب توجہ مرکوز رکھیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا اخبارات ہماری قومی زندگی کے سیاسی، معاشی اور معاشرتی پہلوؤں کی عکاسی کرتی اور ایک باشعور معاشرے کی تشکیل میں نمایاں حیثیت رکھتی ہیں ۔ میں عوام بالخصوص نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ وہ اخبارات کے مطالعے کی عادت اپنائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...