لاہور ہائیکورٹ :5روز میں 6473مقدمات نمٹا دئیے گئے

 لاہور ہائیکورٹ :5روز میں 6473مقدمات نمٹا دئیے گئے

تاریخ میں پہلی باردائر ہونیوالے مقدمات سے زیادہ زیر التوا مقدمات نمٹائے گئے

لاہور(محمد اشفاق )لاہور ہائیکورٹ نے 21 سے 25 ستمبر تک پرنسپل سیٹ لاہور اور تینوں علاقائی بینچوں میں دائر اور نمٹائے گئے مقدمات کے اعداد و شمار جاری کر دئیے ۔ رپورٹ کے مطابق پانچ روز کے دوران لاہور ہائیکورٹ اور اس کے بینچوں میں مجموعی طور پر 3415 مقدمات دائر ہوئے جبکہ 6473 مقدمات نمٹا دئیے گئے ۔چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی جانب سے سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے سے متعلق پالیسیز کے ثمرات سائلین کو ملنے لگے ۔ہائیکورٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دائر ہونے والے مقدمات سے زیادہ زیر التوا مقدمات نمٹائے گئے ۔ ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر پانچ روز کے دوران 1957 مقدمات دائر اور 3301 نمٹائے گئے ۔ملتان بینچ میں761 مقدمات دائر جبکہ 1877 مقدمات نمٹائے گئے ۔ راولپنڈی بینچ میں352 مقدمات دائر اور 409 مقدمات نمٹائے گئے ،جبکہ بہاولپور بینچ میں 345 مقدمات دائر اور 886 مقدمات نمٹائے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پرسول نوعیت کے 352 مقدمات دائر اور 664 نمٹائے گئے ۔فوجداری مقدمات کے 1289 کیسز دائر جبکہ 2514 نمٹائے گئے ۔ ٹیکس سے متعلق 30 مقدمات دائر اور 102 نمٹائے گئے ۔ رِٹ پٹیشنز کے 1739 مقدمات دائر جبکہ 3178 نمٹائے گئے ،جبکہ کمرشل نوعیت کے 5 مقدمات دائر اور 15 نمٹائے گئے ۔ رپورٹ کے مطابق 21 ستمبر کو 376 مقدمات دائر اور 765 نمٹائے گئے ، 22 ستمبر کو 442 دائر اور 734 نمٹائے گئے ، 23 ستمبر کو 491 دائر اور 725 نمٹائے گئے ، 24 ستمبر کو 386 مقدمات دائر اور 815 نمٹائے گئے ، جبکہ 25 ستمبر کو 262 مقدمات دائر اور 262 نمٹائے گئے ۔پانچ روزہ مجموعی اعداد و شمار کے مطابق عدالت عالیہ کے مختلف بینچوں میں مقدمات نمٹانے کی تعداد دائر ہونے والے مقدمات سے زیادہ رہی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...