مظفرآباد سے مزید چار افراد کا احتجاجی گروہ سے لاتعلقی کا اعلان

 مظفرآباد سے مزید چار افراد کا احتجاجی گروہ سے لاتعلقی کا اعلان

احتجاجی گروہ کی سرگرمیوں پالیسیوں سے اختلاف کے باعث علیحدگی اختیار کی شہریوں ،نوجوانوں کو گروہ سے دور رہنے ، امن و استحکام کو ترجیح دینے کی اپیل

 اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) آزاد کشمیر میں احتجاجی گروہ کی سرگرمیوں اور پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوئے مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے مزید 4افراد نے اس گروہ سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ،لاتعلقی کا اعلان کرنے والوں میں رضوان مشتاق کیانی، حیدر علی کاظمی، سجاد علی اور ثقلین حمید شامل ہیں ۔ بیان میں ان افراد کا کہنا تھا کہ گروہ کی سرگرمیاں ریاست جموں و کشمیر اور پاکستان کے درمیان نفرت اور انتشار کو فروغ دینے کا باعث بن رہی ہیں، جس سے وہ اختلاف رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گروہ کی پالیسیوں اور سرگرمیوں سے اختلاف کے باعث انہوں نے علیحدگی اختیار کی ہے ، انہوں نے شہریوں، بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ گروہ کی سرگرمیوں سے خود کو دور رکھیں اور امن و استحکام کو ترجیح دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...