گوادر :پاک فوج کی طبی ٹیم نے دماغی سرجری کر کے نوجوان کی جان بچا لی
راولپنڈی (خصوصی نیوز رپورٹر)پاک چائنہ فرینڈشپ ہسپتال گوادر میں پاک فوج کی ماہر میڈیکل ٹیم نے بروقت اور پیچیدہ دماغی سرجری کے ذریعے نوجوان کی جان بچا کر اہم طبی کامیابی حاصل کر لی۔
گوادر کے رہائشی 17 سالہ سلمان کو ٹریفک حادثے میں سر پر گہرے زخم آئے تھے ، جسے نازک حالت میں ہسپتال لایا گیا۔ محدود طبی وسائل اور آلات کے باوجود پاک فوج کے سرجنز اور طبی عملے نے ہنگامی بنیادوں پر طویل اور پیچیدہ نیورو سرجری انجام دیکر نوجوان کی جان بچائی۔ لواحقین نے میڈیکل ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے گوادر میں پسماندہ عوام کیلئے بروقت طبی سہولیات کی فراہمی قابلِ ستائش ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments