اسلام آباد میں اپنے ہم وطن کو قتل کرنے پرچینی شہری کو سزائے موت

اسلام آباد میں اپنے ہم وطن کو قتل  کرنے پرچینی شہری کو سزائے موت

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے چینی شہری ژو ژن لیانگ کے قتل کیس میں ملوث چینی شہری ین گو شوان کو سزائے موت سنا دی۔

دوران سماعت دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو قتل کی دفعہ کے تحت سزائے موت سنائی اور مقتول کے ورثا کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا، عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی، عدالت نے گھر میں گھسنے کی دفعہ کے تحت مجرم کو 7 سال قید با مشقت اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا بھی حکم دیا جبکہ دفعہ 354 کے الزام سے ملزم کو بری کر دیا۔ تمام سزائیں اکٹھی چلیں گی۔ چینی شہری کے قتل کا مقدمہ تھانہ سنبل میں درج ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...