بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کامکان
لاہور،اسلام آباد (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ دن کے وقت میدانی علاقوں میں گرم رہے گا۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب سمیت ملک کے اکثرمقامات پرموسم خشک رہا جبکہ اسلام آباد، بالائی، وسطی پنجاب اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور تیز ہواؤں،گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ صوبے کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments