بجلی 1.73روپے یونٹ مہنگی کرنیکی درخواست، نیپراسماعت مکمل

بجلی 1.73روپے یونٹ مہنگی کرنیکی درخواست، نیپراسماعت مکمل

اگست میں ڈیزل 54روپے ، فرنس آئل سے 45روپے یونٹ بجلی پیدا ہوئی سی پی پی اے نے آئی پی پیز کیلئے 20ارب 71کروڑ 42لاکھ ایڈجسٹمنٹ ظاہر کی

اسلام آباد (نامہ نگار) نیپرا نے بجلی ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی۔ اتھارٹی اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔ سی پی پی اے نے اگست کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کر رکھی  ہے ۔سماعت کے دوران بتایا گیا کہ اگست میں ہائی سپیڈ ڈیزل سے بجلی 54 روپے فی یونٹ، فرنس آئل سے 45 روپے 25 پیسے فی یونٹ جبکہ ایل این جی سے 45 روپے 93 پیسے فی یونٹ میں پیدا ہوئی۔ اس سے قبل جولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 2 روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔

جس کا اطلاق ستمبر کے بلوں میں ہوا۔ صارفین سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 52 پیسے فی یونٹ کا اضافی بوجھ بھی برداشت کر رہے ہیں۔سی پی پی اے نے آئی پی پیز سے متعلق 20 ارب 71 کروڑ 42 لاکھ روپے کی ایڈجسٹمنٹ بھی ظاہر کی۔ چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ سی ٹو کے لیے 1 ارب 32 کروڑ 46 لاکھ روپے ، پنجاب تھرمل پاور پرائیویٹ کے لیے 18 کروڑ 38 لاکھ روپے اور اینگرو پاورجن تھر کے لیے 2 کروڑ 63 لاکھ روپے کی ایڈجسٹمنٹ کلیم کی گئی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...