ایل این جی گیس کنکشنز پر پابندی برقرار، 2لاکھ درخواستیں زیر التواء

ایل این جی گیس کنکشنز پر پابندی برقرار، 2لاکھ درخواستیں زیر التواء

نئے کنکشن پر پابندی کیساتھ گھریلو صارفین کو تاحال صرف چند گھنٹے گیس دستیاب

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ایل این جی گھریلو نیو گیس کنکشنز پر غیر علانیہ پابندی برقرار، پنجاب اور کے پی کے میں 2 لاکھ 6 ہزار سے زائد نیو کنکشنز کی درخواستیں التوا کا شکارہیں۔ ذرائع کے مطابق ایل این جی کی محدود سپلائی کے باعث اپریل میں نیو گیس کنکشنز پر پابندی عائد کر دی گئی تھی جس کی وجہ سے 85 ہزار8 سو سے زائد صارفین کے ڈیمانڈ نوٹس ادا کرنے کے باوجود کنکشنز نہ لگ سکے ،1 لاکھ سے زائد صارفین نے 25 ہزار کا ارجنٹ  وائوچر جمع کروایا تاہم ان کا ڈیمانڈ نوٹس روک دیا گیا، نئے کنکشنز روکنے پر صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ، ایک جانب نئے کنکشنز بند ہیں تو دوسری جانب گھریلو صارفین کیلئے تاحال صرف چند گھنٹے گیس دستیاب ہورہی ہے ، گھریلو صارفین کو صرف تین اوقات میں کھانا بنانے کیلئے تقریبا دو سے 3 گھنٹے تک وقفے وقفے سے گیس دی جارہی ہے ۔ سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کہ ایل این جی گھریلو گیس کنکشنز پر پابندی عائد نہیں ، کنکشنز کو عارضی طور پر روکا ہے ،جلد دوبارہ لگانے کا عمل شروع کر دینگے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...