اسلام آباد ہائیکورٹ:اٹک پل بندش پر سیکرٹری داخلہ سے دو ہفتوں میں جواب طلب
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹک پل کی بندش کے خلاف کیس میں سیکرٹری داخلہ اور دیگر کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا۔
جسٹس محمد آصف نے وکیل شفقت جان کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، عدالت نے سیکرٹری داخلہ و دیگر کو دو ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا اور مزید سماعت دو ہفتوں کے بعد مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments