ارکان اسمبلی گرفتاری کیس، وکیل کو عدالتی فیصلوں کی نقول جمع کرانے کی ہدایت
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے ارکان قومی اسمبلی عادل بازئی، داوڑ کنڈی کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف کیس میں درخواست گزار وکیل کو عدالتی فیصلوں کی نقول جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔
وکیل نے موقف اختیار کیا کہ دونوں ارکان کو پارلیمنٹ لاجز سے اٹھایا گیا، یہ بنانا ریپبلک نہیں، بابر اعوان نے جاوید ہاشمی کیس کا حوالہ دیا کہ اس کورٹ کی دو ججمنٹ میں سارے ایم پی او کالعدم قرار دیئے گئے ۔ عدالت نے کہا آپ وہ فیصلے جمع کرا دیں ہم آرڈر کرینگے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments