احسن بھون کا کیپٹن (ر)صفدر کو 5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

 احسن بھون کا کیپٹن (ر)صفدر کو  5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

لاہور (کورٹ رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر وکیل رہنما محمد احسن بھون نے ان کی ڈگری کو جعلی قرار دینے کے بیان پر مسلم لیگ (ن)کے رہنما کیپٹن (ر)محمد صفدر کو 5 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

کلام لا فرم کی جانب سے 29 ستمبر کو جاری قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ احسن بھون کی ڈگری بالکل اصل ہے ، الزامات بے بنیاد اور ہتک آمیز ہیں، آپ 7 دن کے اندر معافی مانگیں ورنہ قانونی کارروائی کا سامنا کریں۔ احسن بھون نے رول نمبر 828 کے تحت پنجاب یونیورسٹی سے مارچ 1989 میں لاء کی ڈگری حاصل کی ۔ پنجاب بار کونسل کے رکن اور وائس چیئرمین، پاکستان بار کے رکن، لاہور ہائیکورٹ بار ،سپریم کورٹ بار کے صدر سمیت مختلف اہم قانونی عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں ،21 جنوری 2026 کو پنجاب یونیورسٹی تعلیمی اسناد کی تصدیق کر چکی ۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 23 ستمبر 2026 کو سپریم کورٹ کے باہر عوامی گفتگو میں ان کی ڈگری کی صداقت پر سوال اٹھایا گیا،کیپٹن (ر)محمد صفدر کے پاس اگر کوئی مستند ریکارڈ ہے تو پیش کریں بصورت دیگر غیر مشروط معافی مانگیں اور الزامات واپس لیں،معافی نہ مانگنے کی صورت میں سول اور فوجداری قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...