پختونخوا کے شہریوں کاوزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی تبدیلی کامطالبہ

 پختونخوا کے شہریوں کاوزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی تبدیلی کامطالبہ

صوبہ میں امن و امان اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے نظام میں تبدیلی ناگزیر :شہری

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)خیبر پختونخوا کے شہری پی ٹی آئی کی کارکردگی سے سخت نالاں ہیں جس پر شہریوں نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو تبدیل کرنے کا مطالبہ شروع کر دیا ہے ۔شہریوں نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بہتری اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پالیسی و نظام میں تبدیلی کو ناگزیر قرار دیا۔خیبرپختونخوا کے شہریوں نے پی ٹی آئی حکومت اور وزیراعلیٰ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ان لوگوں کا کوئی عملی کام نظر نہیں آتا، بس اڈیالہ یا ڈی چوک جانے کے نعرے سننے کو ملتے ہیں۔ صوبے میں صرف چہروں کی تبدیلی نہیں، پالیسی اورنظام کی تبدیلی انتہائی ضروری ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ عدالت کو چاہئے کہ پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دے اور اس کے رہنماؤں پر پابندی عائد کی جائے ۔ شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں ایسی حکومت ہونی چاہئے جو دہشتگردی کے خاتمے کیلئے موثر اور بہتر حکمت عملی اپنائے ، پولیس کے آپریشنل اختیارات اور انتظامی ڈھانچے کو سیاسی مداخلت سے محفوظ رکھنا ضروری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...