ڈار کی زیرصدارت اجلاس، خارجہ پالیسی کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ

 ڈار کی زیرصدارت اجلاس، خارجہ پالیسی  کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ

اسلام آباد (وقائع نگار)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

دورے کے دوران انہوں نے وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کے اجلاسوں اور ملاقاتوں میں شرکت کی ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ اور او آئی سی کے اجلاسوں میں شرکت کی جبکہ ای سی او وزرا کونسل کے 27ویں غیر رسمی اجلاس کی صدارت بھی کی۔ نائب وزیراعظم نے فلسطین اور جموں و کشمیر کے بارے میں پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لئے مذاکرات اور سفارت کاری جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ،وطن واپسی کے بعد وزارت خارجہ میں اسحاق ڈار کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کے مجموعی منظرنامے ، خطے کی بدلتی صورتحال اور آئندہ ہونے والی اہم سفارتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا ،اسحاق ڈار کی زیرصدارت کفایت شعاری اور اضافی بچت کے اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد سے متعلق کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا۔ اجلاس میں خارجہ پالیسی کفایت شعاری، وسائل کے تحفظ اور مالیاتی نظم و ضبط کے لئے کئے گئے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ،نائب وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنز کو گزشتہ اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں پر مکمل اور مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...