لبنان کشتی حادثہ کیس،ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور
لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے لبنان کشتی حادثہ کیس میں گرفتار ملزم شفاقت علی کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔
عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ جسٹس شہرام سرور چودھری نے لبنان کشتی حادثہ کیس کے ملزم شفاقت علی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 2023 میں لبنان کشتی حادثہ پیش آیا، درخواست گزار گزشتہ ایک سال سے جیل میں قید ہے ۔ ملزم پر پیسے لینے کا الزام عائد کیا گیا لیکن اس سے کوئی ریکوری نہیں ہوئی۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ٹرائل کورٹ میں ابھی تک مقدمے کا ٹرائل بھی شروع نہیں ہوسکا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments