پنجاب میں 40پرائمری سٹروک سینٹرز فعال :عظمیٰ بخاری
بروقت اقدامات سے 336مریضوں کی جانیں بچائی گئیں، وزیر اطلاعات
لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کینسر کے علاج کے ساتھ ساتھ سٹروک اور فالج کے علاج معالجے کے لیے بھی فیصلہ کن اقدامات کر رہی ہیں۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ صوبے بھر میں سٹروک سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ فالج کے مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات ان کی دہلیز کے قریب فراہم کی جا سکیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے بروقت اقدامات کی وجہ سے فالج زدہ 336مریضوں کی جانیں بچائی گئی ہیں۔ پنجاب میں 40پرائمری سٹروک سینٹرز مکمل طور پر فعال ہو چکے ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید 17 سٹروک سینٹرز دسمبر تک فعال کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے ۔وزیر اطلاعات نے بتایا کہ تمام فعال سٹروک سینٹرز میں فالج کے مریضوں کے لیے 710 ٹی این کے انجیکشنز دستیاب ہیں، جس سے مریضوں کو بروقت علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے ۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اب فالج کے کسی متاثرہ مریض کو علاج کے لیے بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments