پلاسٹک آلودگی کو صرف کچرے کا مسئلہ سمجھنا درست نہیں :شیر ی رحمن

پلاسٹک آلودگی کو صرف کچرے کا مسئلہ سمجھنا درست نہیں :شیر ی رحمن

اسلام آباد (اے پی پی) پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری ر حمن نے کہا ہے کہ پلاسٹک آلودگی کو صرف کچرے کا مسئلہ سمجھنا درست نہیں ہے ،دنیا بھر میں 9 ارب ٹن سے زائد پلاسٹک پیدا ہو چکا ہے۔

 پلاسٹک آلودگی کو کسی اور کا مسئلہ سمجھنے کے بجائے مشترکہ ذمہ داری کے طور پر لینا ہوگا۔ وہ آئی سی ای پی پی پارلیمانی فورم برائے ایکسچینج آن پلاسٹک پلوشن سے زوم پر خطاب کر رہی تھیں۔تے ہوئے سینیٹر شیری ر حمن نے کہا کہ پلاسٹک آلودگی کو صرف کچرے کا مسئلہ سمجھنا درست نہیں۔، پلاسٹک کی پیداوار، استعمال اور تلفی کے پورے عمل کو دیکھنا ہوگا، دنیا میں پلاسٹک کے صرف 9 فیصد کچرے کو ری سائیکل کیا جاتا ہے ، شیری ر حمن نے کہا کہ صرف ری سائیکلنگ پلاسٹک آلودگی کا حل نہیں، پیداوار اور استعمال میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ،پلاسٹک کی پیداوار عالمی گرین ہا ئو س گیسوں کے اخراج میں تقریبا 3.4 فیصد حصہ ڈالتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سنگل یوز پلاسٹک کے قوانین پر عملدرآمد کا بڑا خلا موجود ہے ،اس کے لئے قانون سازی کے ساتھ موثر عملدرآمد اور کم قیمت متبادل فراہم کرنا بھی ضروری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...