حج انتظامات بروقت مکمل کیے جا ئیں ، وزیر مذہبی امور
عازمین کو معیاری سہولیا ت کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے حج انتظامات بر وقت مکمل کر نے اورعازمین حج کو معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات جا ری کردیں ۔ حج انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے وزیرمذہبی امور کی زیر صدارت اجلاس ہواجس میں سعودی عرب میں جاری حج انتظامات اور مختلف سہولیات کے حصول پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری ابرار احمد مرزا، ایڈیشنل سیکرٹری اور حج ونگ کے افسران شریک ہوئے جبکہ سعودی عرب سے ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو، ڈائریکٹر حج مکہ عارف اسلم راؤ اور دیگر افسران نے آن لائن شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments