این ایچ اے نے ریونیو کا مقرر کردہ ہدف حاصل کرلیا، عبدالعلیم خان
اسلام آباد(نیوز رپورٹر ) وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت این ایچ اے کے مجوزہ منصوبوں کے حوالہ سے اجلاس ہوا۔
عبدالعلیم خان نے کہا این ایچ اے نے 2سال قبل ریونیو میں اضافے کے لیے مقرر کردہ ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا ہے اور اب جہاں سے ریونیو آ رہا ہے ۔وہاں نئی سڑکوں کی تعمیر خود این ایچ اے کرے گا۔ آئندہ چند ماہ میں لودھراں ، ملتان ایکسپریس وے ، پنڈی بھٹیاں ، فیصل آباد موٹروے کی توسیع اور پشاور نا ردرن بائی پاس کے منصوبے مکمل ہوجا ئینگے جن کا افتتاح وزیر اعظم کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments