سی پیک سٹرٹیجک تعاون کی مضبوط علامت ، آصف زرداری

سی پیک سٹرٹیجک تعاون کی مضبوط علامت ، آصف زرداری

صدر کا چین کے قومی دن پر شی جن پنگ کو خط، دو طرفہ تعاون بڑھانے کا عزم

 اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چین-پاکستان اقتصادی راہداری دونوں ممالک کی روایتی دوستی اور سدا بہار سٹرٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری کی واضح علامت ہے ۔ چین کے قومی دن پر چین کے صدر شی جن پنگ کے نام اپنے تہنیتی خط میں صدر مملکت نے کہا  پاکستان اور چین اس سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ صدر نے دو طرفہ دوستی کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...