بارز کیساتھ رابطہ قانونی و عدالتی بہتری کیلئے ضروری:وزیر قانون

بارز کیساتھ رابطہ قانونی و عدالتی بہتری کیلئے ضروری:وزیر قانون

وکلا کی تجاویز کو قانونی و عدالتی اصلاحات کے عمل میں اہمیت دی جاتی ہے :اعظم نذیر

 اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت وکلا برادری کے مسائل کے حل اور قانونی شعبے کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے ، وکلا اور بارز کے ساتھ موثر رابطہ قانونی و عدالتی نظام کی بہتری کیلئے ضروری ہے ، وکلا برادری عدالتی نظام اور انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ، بارز اور وکلا کی تجاویز کو قانونی و عدالتی اصلاحات کے عمل میں اہمیت دی جاتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد بار کونسل اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں بارز اور وکلا برادری کو درپیش مسائل، قانونی پیشے ، بارز کی سہولیات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے وکلا برادری کے مسائل کے حل کیلئے ضروری اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ وفود کی سربراہی صدر اسلام آباد بار کونسل علیم عباسی اور صدر ڈسٹرکٹ بار چودھری نعیم گجر نے کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...