پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ آج اسلام آباد میں شروع

پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ آج اسلام آباد میں شروع

300ملکی و غیر ملکی مندوبین، شعبہ صحت سے وابستہ ماہرین شرکت کرینگے

 اسلام آباد(نیوز رپورٹر )دو روزہ پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کا آغاز آ ج سے اسلام آباد میں ہوگا، سمٹ میں تقریبا ً300 ملکی و غیر ملکی مندوبین شرکت کریں گے ۔ وزارت صحت کے مطابق سمٹ میں بچوں، نوجوانوں اور معاشروں کے لیے مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ اور موسمیاتی تبدیلیوں سے مو ٔثر طور پر نمٹنے والے ذہنی صحت کے نظام کی تشکیل پر غور کیا جائے گا۔سمٹ میں وفاقی و صوبائی حکام، ملکی و غیر ملکی ماہرین، صحت کے شعبے سے وابستہ ماہرین اور نوجوان شرکت کریں گے ۔ گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ میں ذہنی صحت سے متعلق پالیسی اقدامات کو عملی شکل دینے اور مو ٔثر حکمت عملی مرتب کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کے اختتام پر اسلام آباد ڈیکلریشن آن مینٹل ہیلتھ منظور کیا جائے گا۔ جس میں ذہنی صحت کے شعبے میں مستقبل کے لیے مشترکہ ترجیحات اور اقدامات کا تعین کیا جائے گا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...