پمز گریڈ 20 کے پروفیسرز کی چھ اسامیوں پر ٹیسٹ منسوخ
موصول درخواستیں فیس برقرار، ا سا میاں دوبارہ مشتہر کی جائینگی، ایف پی ایس سی
اسلام آباد (ایس ایم زمان) ایف پی ایس سی نے پمز میں گریڈ 20کے پروفیسرز کی چھ اسامیوں کے لئے مطلوبہ تعداد میں امیدوار دستیاب نہ ہونے کے باعث تقرری کا ٹیسٹ منسوخ کر دیا ، تین اسامیوں کے لیے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی، جبکہ دیگر تین اسامیوں کے لیے مجموعی طور پر پانچ درخواستیں موصول ہوئیں۔ ان چھ اسامیوں میں سے ڈر ماٹولوجی، ایمرجنسی میڈیسن اور پلمونولو جی کے لئے ایک بھی درخواست موصول نہیں ہوئی، جبکہ کارڈیک سرجری کے لئے 1نیوناٹولوجی کے لیے 1 اور پیڈیاٹرک سرجری کے لیے 3درخواستیں موصول ہوئیں۔ مذکورہ اسامیوں کو دوبارہ مشتہر کرکے درخواستیں طلب کی جائیں گی ، تاہم پہلے سے درخواستیں جمع کرانے والے امیدواروں کی موجودہ درخواستیں اور جمع کرائی گئی فیس برقرار رہے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments