’’ الزامات پر مجھے بہت دکھ ہے ‘‘شوکت یوسفزئی آبدیدہ ہوگئے

’’ الزامات پر مجھے بہت دکھ ہے ‘‘شوکت یوسفزئی آبدیدہ ہوگئے

کبھی کفن لیکر جانے کی بات ، کبھی مرمٹنے کے نعرے یہ سیاست نہیں:انٹرویو

اسلام آباد(آئی این پی )پی ٹی آ ئی رہنما شوکت یوسفزئی اپنے اوپر لگنے والے الزامات پر آبدیدہ ہو گئے ،ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے میرے خط سے متعلق جو کہا مجھے بہت برا لگا،ان سے ایسی بات کی توقع نہیں تھی،سہیل آفریدی مجھ سے بہت جونیئر ہے ،آج تک پارٹی کو چھوڑا نہیں ، مجھ پر جو الزامات لگے ان پردکھ ہے ،میں آج بھی پی ٹی آئی کی ہی بات کرتا ہوں،4اکتوبر کو لانگ مارچ کی بات ہوئی تومیں نے خط لکھا اور تجویز دی کہ اسے موخر کر دیا جائے ،میں پیچھے ہٹنے والوں میں سے نہیں ہوں، اب لانگ مارچ کا اعلان ہوچکا ہے تو میں سہیل آفریدی سے پہلے پہنچوں گا۔ انہوں نے کہا کبھی کفن لیکر جانے کی بات تو کبھی مرمٹنے کے نعرے یہ سیاست نہیں ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...