چودھری پرویزالٰہی کا مولانا احسان الحق کی وفات پر اہلخانہ سے اظہار تعزیت
لاہور(سیاسی نمائندہ)تحریک انصاف کے مرکز ی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے عالمی تبلیغی مرکز رائیونڈ کا دورہ کیا۔
پرویزالٰہی نے عالمی تبلیغی جماعت کے مرکزی رہنما اور شیخ الحدیث مولانا احسان الحق کی وفات پر ان کے صاحبزادوں مولانا عامر احسان، مولانا عاصم احسان اور مولانا احمد بٹلہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔پرویزالٰہی قبرستان بھی گئے جہاں انہوں نے مولانا عبدالوہاب اور مولانا احسان الحق کی قبور پر فاتحہ خوانی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments