گرینڈ حیات ہوٹل دوبارہ تحقیقا ت پراپرٹیز منجمد کرنیکی استد عا پر تفتیشی ریکارڈ سمیت طلب

گرینڈ حیات ہوٹل دوبارہ تحقیقا ت پراپرٹیز منجمد کرنیکی استد عا پر  تفتیشی ریکارڈ سمیت طلب

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )احتساب عدالت نے نیب کی گرینڈ حیات ہوٹل کے خلاف دوبارہ تحقیقات کے آغاز اور پراپرٹیز منجمد کرنے سے متعلق درخواست پر تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

نیب کی درخواست پر سماعت کے دوران نیب کی جانب سے 2 پراپرٹیز فریز کرنے کی استدعا کی گئی، عدالت نے نیب کے تفتیشی کو اگلی سماعت پر ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔، جج رخشندہ شاہین نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت میں نیب والے اس پر دلائل دیں،عدالت نے مزید سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...