ایف بی آر کاکسٹمز میں ڈیجیٹل ریکارڈ اپ ڈیٹ نہ ہونے پر اظہارتشویش
ملازمین کے تبادلوں ،تعیناتیوں کا ریکارڈ متاثر ہو رہا ،غلط رپورٹنگ کے خدشات بڑھ گئے گریڈ 1سے 21تک کے تمام افسران اور ملازمین کی تفصیلات ہر ماہ جمع کرانے کی ہدایت
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)ایف بی آر نے کسٹمز کی فیلڈ فارمیشنز میں ڈیپوٹیشن اور تبادلوں کے بعد ڈیجیٹل ریکارڈ اپ ڈیٹ نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ ایف بی آر نے گریڈ 1 سے 21 تک کے افسران اور ملازمین کی تفصیلات ہر ماہ جمع کرانے کی ہدایت جاری کردی۔ایف بی آر کے مطابق ہیومن ریسورس انفارمیشن سسٹم (ایچ آر آئی ایس) کے ڈیٹا میں عدم تسلسل کے باعث ملازمین کے تبادلوں اور تعیناتیوں کا ریکارڈ متاثر ہو رہا ہے جس سے غلط رپورٹنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ تمام کسٹمز فارمیشنز کے سربراہان کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں تمام ملازمین کی حتمی اور اپ ڈیٹ شدہ فہرستیں مقررہ فارمیٹ اور ایکسل فارمیٹ میں مخصوص ای میل پر ارسال کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments