پہلی سمارٹ پیپر لیس ڈیجیٹل کورٹ کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں افتتاح

پہلی سمارٹ پیپر لیس ڈیجیٹل کورٹ کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں افتتاح

آزادی رائے حق، ہم پر تنقید کریں یا تعریف، آپ آزاد:چیف جسٹس سرفراز ڈوگر

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) ملک کی پہلی سمارٹ پیپر لیس ڈیجیٹل کورٹ کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں افتتاح کر دیا گیا، ہائیکورٹ کی عمارت میں سائلین اور وکلا کیلئے فری وائی فائی اور میڈیا سینٹر کا بھی افتتاح کیا گیا۔ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان نے کورٹ روم نمبر ایک میں سمارٹ پیپر لیس ڈیجیٹل کورٹ کا افتتاح کیا، اس موقع پر جسٹس عامر فاروق بھی موجود تھے ، چیف جسٹس امین الدین نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفرازڈوگر کے ساتھ فری وائی فائی سہولت کا بھی افتتاح کیا۔ قبل ازیں چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے میڈیا سینٹر کا افتتاح کیا۔ جسٹس اعظم خان اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے کہا میڈیا کے دوستوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آزاد میڈیا کیلئے آج ہائیکورٹ میڈیا سینٹر کا افتتاح کر رہے ہیں، آزادی رائے سب کا حق ہے ، بے شک ہم پر تنقید کریں یا تعریف کریں، آپ آزاد ہیں۔ تقریب میں پراسیکیوٹر جنرل منظور احمد ججہ ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ ، رجسٹرار یار محمد ولانہ، ایڈیشنل رجسٹرار نور محمد مرزا، صدر ہائیکورٹ بار واجد گیلانی ، جنرل سیکرٹری قاسم نواز عباسی، ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں و ارکان نے بھی شرکت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...