مذاکرات ہار جیت کے بغیرہونے چاہئیں
لاہور (سیاسی نمائندہ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شوکت بسرا نے اپنے بیان میں کہا کہ جوکہتے تھے مذاکرات ہی مسائل کا حل ہے ،اب پی ٹی آئی کی قیادت حکومت کی مذاکرات کی دعوت قبول کر کے مذاکرات کر رہی ہے ۔
عمران خان کو سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم کے مطابق ہسپتال منتقل کیا جائے اور ان کے اہلِ خانہ، وکلا اور ڈاکٹروں کو فوری ان تک رسائی دی جائے ۔ ان کے مقدمات کا فیصلہ میرٹ پر کیا جائے ۔ ان کی اہلیہ، بہنوں اور تمام سیاسی قیدیوں، بالخصوص خواتین اور کارکنان، کو فوری رہا کیا جائے ۔ بات کسی ایک فریق کی جیت یا ہار کی نہیں ہونی چاہیے ،پاکستان سب سے پہلے ہونا چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments