موسمیاتی تبدیلی چیلنج بن چکی
لاہور (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے زراعت ملکی معیشت میں بنیادی اہمیت رکھتی اور غذائی تحفظ قومی سلامتی کا معاملہ ہے ۔
ایکسپو سینٹر میں زرعی روابط کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان کی ترقی اور خوشحالی مضبوط زرعی شعبے سے وابستہ ہے ، زراعت سے براہِ راست یا بالواسطہ 10 کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا روزگارمنسلک ہے ۔ انہوں نے کہا موسمیاتی تبدیلی پاکستان کی زراعت و غذائی تحفظ کے لیے بڑا چیلنج بن چکی ہے ، سیلاب، شدید گرمی اور پانی کی قلت سے کسانوں کو بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments