گورنر راج ، ایمرجنسی کے حامی نہیں
پشاور (آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے پختونخوا جل رہا ہے ، بدامنی، بے روزگاری، غربت، تعلیم اور تجارت سمیت ہر شعبہ زبوں حالی کا شکار ہے۔
لیکن مرکزی اور صوبائی حکومتیں عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اقتدار کی رسہ کشی میں مصروف ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افتخار حسین نے کہا پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کرنے کی باتیں کرنے والے پہلے اپنے سیاسی فیصلوں اور گزشتہ 13 سال کی پالیسیوں کا جواب دیں۔ اگر موجودہ حالات واقعی ان کے لیے ناقابل قبول تھے تو ایسے حالات پیدا کرنے والی قوتوں کو برسوں تک مسلط کیوں رکھا گیا؟ ۔انہوں نے واضح کیا عوامی نیشنل پارٹی گورنر راج اور ایمرجنسی کے کسی بھی غیر جمہوری اقدام کی حمایت نہیں کرے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments