کوٹ لکھپت جیل ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو بھی معطل

کوٹ لکھپت جیل ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو بھی معطل

محکمہ داخلہ کی کارروائی، جیل خانہ جات میں تقرر و تبادلوں کے احکامات جیلوں میں سخت سکیورٹی، تلاشی کاحکم،غفلت پر پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی

لاہور(این این آئی)محکمہ داخلہ پنجاب نے کوٹ لکھپت جیل میں قیدی کی ہلاکت کے معاملے پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو کامران مقبول کو معطل کر دیا۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو سینٹرل جیل لاہور کو نااہلی، غفلت اور خلافِ ضابطہ طرز عمل پر معطل کیا گیا، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیت 6اہلکار پہلے ہی معطل کیے جا چکے ہیں ۔ ترجمان کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل خانہ جات میں متعدد تقرر و تبادلوں کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔ فضل الٰہی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو سینٹرل جیل لاہور تعینات ، حافظ محمد رضوان ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل جھنگ تعینات ، آصف مرتضیٰ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو سینٹرل جیل فیصل آباد تعینات اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو سینٹرل جیل ڈی جی خان  شہزاد احمد کو انسپکٹوریٹ آف پریزن پنجاب رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ دوسری طرف پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے پاس خودساختہ یا خطرناک ہتھیاروں کی موجودگی روکنے کیلئے تلاشی اور سکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا گیا۔آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں سالک جلال نے تمام ڈی آئی جیز جیل اور سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ مراسلے کے مطابق سپرنٹنڈنٹس جیل بیرک، سیل، وارڈ، ورکشاپ اور کچن کی روزانہ مکمل تلاشی کرائیں گے ، برآمد ہونے والی غیر قانونی اشیا کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔ غفلت، کوتاہی یا تلاشی نہ لینے پر پیڈا ایکٹ کے تحت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...