پشاور، ٹانک میں پولیس پر فائرنگ،2اہلکار شہید، ایک زخمی
کانسٹیبل شاہ مست کو اغوا کرکے شہید کیا گیا، نماز جنازہ میں گورنر پختونخوا کی شرکت سول ہسپتال جنڈولہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل سراج جاں بحق ہوا
پشاور،ٹانک (این این آئی) پشاور اورٹانک میں پولیس پر فائرنگ، دو اہلکار شہید، ایک زخمی ہوگیا، پشاور کے علاقے گڑھی میرا مہرگل کلے کچھوڑی میں نامعلوم دہشت گردوں نے مقتول کو رات گئے گھر سے اغوا کیا گیا جسے بعد ازاں فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا۔ شہید کانسٹیبل شاہ مست خان تھانہ پہاڑی پورہ میں تعینات تھا۔ادھر ٹانک سول ہسپتال جنڈولہ میں نامعلوم افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی جس سے پولیس کانسٹیبل سراج جان جاں بحق جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ تھانہ چمکنی کی حدود میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل شاہ مست خان کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائنز پشاور میں ادا کردی گئی۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments