امید ہے اپوزیشن لانگ مارچ غیر مشروط ختم کردیگی،بلاول
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پڑوسی ممالک کی فعال حمایت کے ساتھ دہشت گردی کا چیلنج پاکستان کی بقا کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ سیاسی مسائل کے سیاسی حل کے لیے حکومت نے اپوزیشن کے ساتھ مشترکہ طور پر سیاسی بات چیت کرنے کی پی پی پی کی تجویز قبول کر لی، مجھے امید ہے کہ ان مذاکرات کے اختتام پر اپوزیشن غیرمشروط طور پر اپنا لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کرے گی،بلاول نے مزید کہا کہ ہمسایہ ممالک کی فعال حمایت کے ساتھ دہشت گردی کا چیلنج پاکستان کی بقا کے لیے خطرہ بن چکا ہے ، ہم بحیثیت قوم متحد ہو کر دہشت گردی کی لعنت کا مقابلہ کر یں اور ہمسایہ ممالک سے پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹ سکیں،انہوں نے کہا کہ پی پی پی ہر ممکن آئینی ذریعے سے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم رہی ہے اور ہمیشہ رہے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments