محمد آصف زندہ ،بھارتی فوج نے کس بے گناہ کو شہید کیا؟ عطا تارڑ
اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سوال اٹھایا ہے کہ محمد آصف زندہ ہیں تو بھارتی فوج نے کشمیر میں کس بے گناہ کو شہید کیا ؟۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے بھارتی فوج کے دعوئوں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس نے بھارتی فوج کے فیک انکاؤنٹر کا پول کھول دیا ،محمد آصف زندہ سلامت ہیں تو بھارتی فوج نے کس بے گناہ کشمیری کو شہید کیا ہے ؟ ایک معصوم کشمیری کی لاش کو محمد آصف بنا کر پیش کرنا اعلیٰ ترین سطح کی ہزیمت ہے ،محمد آصف کی میڈیا کے سامنے موجودگی کے بعد بھارتی فوج کو دنیا کو وضاحت دینا ہوگی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے مطالبہ کیا کہ بھارت جواب دے کہ اس فیک انکائو نٹر میں کس معصوم شخص کی جان لی گئی ، اس کے بعد بھارتی فریق کو اس معاملے پر بہت سی وضاحتیں د ینا ہو گی، یہ بھارت کے لئے انتہائی سطح کی شرمندگی کا باعث ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments