مردہ شخص کے زندہ ہونے کی آس ،لاش 4سال سنبھال رکھی

مردہ شخص کے زندہ ہونے کی آس ،لاش 4سال سنبھال رکھی

ممبئی(نیٹ نیوز)ممبئی کے ایک خاندان نے 80 سالہ بزرگ کی موت کے بعد ان کی لاش کو چار سال تک فریج میں محفوظ رکھا اور۔۔

 اس دوران امریکا کے کسی کرائنکس سنٹر میں منتقل کرنے کے امکانات تلاش کرنے پر 50 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کر دی۔ پولیس کے مطابق انہوں نے اطلاع پر ملاد کے ایک پولی کلینک پر چھاپہ مارا اور وہاں ایک فریزر کے اندر بزرگ کی لاش برآمد کی جو 2022 میں کینسر، گردے کے فیل ہونے اور عمر سے متعلق دیگر بیماریوں کے باعث انتقال کر گئے تھے ۔انتقال کے بعد ان کے اہل خانہ نے پہلے لاش اپنے ملاد والے گھر میں ایک فریزر میں رکھی اوراب تعمیراتی کام کے باعث کلینک میں منتقل کر دیا۔پولیس کا کہناہے کہ مرنے والے کی بیوی اور دو بچے یہ سوچتے تھے کہ سائنسی ترقی کی بدولت ممکن ہے کہ مردہ شخص کو دوبارہ زندہ کرلیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...